دنیا کے وہ ممالک جن کے پاس مسلح افواج نہیں

دنیا کے وہ ممالک جن کے پاس مسلح افواج نہیں
دنیا کے وہ ممالک جن کے پاس مسلح افواج نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)مسلح افواج کو ملک کی سرحدوں کی محافظ اور ضروری سمجھا جاتا ہے اور ان کے بغیر وطن کی سلامتی کا تصور بھی نہیں لیکن دنیا کے کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں مسلح افواج نام کی کوئی چیز نہیں،آئیے آپ کو ان ممالک کے بارے میں بتاتے ہیں۔
کوسٹا ریکا
اس ملک نے 1948ءمیں خانہ جنگی کے بعد مسلح افواج کا خاتمہ کردیا اور ہرسال 1دسمبر کوخصوصی دن منایا جاتا ہے۔اس ملک کی سیکیورٹی کے لئے پولیس تمام کام سرانجام دیتی ہے۔
گرینیڈا
اس ملک پر1983ءمیں امریکہ نے قبضہ کرلیا اور اس کے بعد یہاں کی فوج بھی ختم کردی گئی۔اندرونی سلامتی کے لئے پیراملٹری فورس بھی رائل گرینیڈا پولیس فورس کا حصہ ہے۔
کیری باتی
بحرالکاہل میں واقع یہ جزیرہ بھی اپنی کوئی فوج نہیں رکھتا ۔اس کی حفاظت کے لئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ فورسز مددکرتی ہیں۔
انڈورا
ایک خصوصی معاہدے کے تحت سپین اور فرانس کی مسلح افواج اس کی حفاظت کرتی ہیں۔خصوصی تقریبات کے لئے چند دستے موجود ہوتے ہیں لیکن یہ جنگ کے لئے استعمال نہیں ہوتے جبکہ قانون نافذ کرنے کے لئے نیشنل پولیس موجود ہے۔
ویٹی کن سٹی
دنیا کا سب سے چھوٹا ملک یورپ میں واقع ہے اور 1970ءسے قبل یہاں فوج رکھی جاتی تھی لیکن پوپ پالVIنے ان کے خاتمے کا اعلان کیا۔اس ملک کی حفاظت کے لئے اٹلی کو فوجیں استعمال کی جاتی ہیں۔
آئس لینڈ
اس ملک میں 1869ءسے قبل فوج موجود تھی لیکن پھر امریکہ کے ساتھ معاہدے کے بعد1951ءسے2006ءتک آئس لینڈ ڈیفنس فورس رکھی گئی۔2006ءکے بعد امریکہ یہاں پر اپنی فورسز رکھے بغیر اس کی حفاظت کرتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -