قومی جونئیر ٹینس ٹورنامنٹ لاہور میں اختتام پذیر
قومی جونئیر ٹینس ٹورنامنٹ لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا،بچوں نے ٹورنامنٹس کی کمی کا شکوہ کیا اورکہا کہ ایونٹس زیادہ نہیں ہوں گے، تو وہ راجر فیڈرر اور اعصام الحق کیسے بنیں گے۔باغ جناح لاہور کے ٹینس کورٹ میں کھیلے جانیوالے پانچ روزہ جونئیر ٹورنامنٹ کے انڈر ایٹین بوائیز کے فائنل میں امن عتیق خان نے مزمل مرتضی کو ہرا کر فاتح رہے۔گرلز میں نور ملک نے عشاء جواد کو ہرایا۔ انڈر ٹین میں عبدالحنان خان،انڈر ٹوائلیو میں عاقب عمراور فورٹین میں عبداللہ عدنان نے میدان مارا۔ ٹینس کوچ رشید ملک کا کہنا ہے کہ حکومتی سرپرستی کیبغیر اعصام الحق اور عقیل خان کا متبادل ڈھونڈنا آسان نہیں۔منتظمین کے مطابق نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے جونئیر کی سطح پر زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد ضروری ہے۔
