ایڈی جونز انگلینڈ رگبی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

ایڈی جونز انگلینڈ رگبی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایڈی جونز کو انگلینڈ رگبی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ رگبی فٹ بال یونین نے ان کے ساتھ چار سال کے لئے معاہدہ کیا ہے اور وہ دسمبر میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ 55 سالہ ایڈی جونز کو سٹورٹ لینکیسٹر کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے جنہوں نے ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم کی ناکامی پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ ایڈی اس سے قبل آسٹریلیا اور جاپان کی ٹیموں کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ انگلینڈ سکس نیشن اوپنر میں سکاٹ لینڈ کیخلاف بطور کوچ اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔

مزید : ایڈیشن 1