ووٹوں سے ہارنے والا وزیر مملکت کا بھائی ٹاس پر بھی ہار گیا

ووٹوں سے ہارنے والا وزیر مملکت کا بھائی ٹاس پر بھی ہار گیا
ووٹوں سے ہارنے والا وزیر مملکت کا بھائی ٹاس پر بھی ہار گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت مذہبی امور کے چھوٹے بھائی دوبارہ ری کاﺅنٹنگ میں بھی ٹاس پر الیکشن ہار گئے پی ٹی آئی کا امیدوار کامیاب قرار پایا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں وارڈ نمبر تین میونسپل کمیٹی بھیرہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پیرزادہ محمد ابراہیم شاہ جنہوں نے 563 ووٹ لئے تھے اور ان کے مدمقابل پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے مہر محمد بشیر نے  573 ووٹ  لے کر پیر محمد ابراہیم کو  10 ووٹوں سے شکست دے دی تھی جس پر پیر  ابراہیم شاہ نے ریٹرننگ آفیسر اور اے سی بھیرہ چوہدری نذیر احمد ورک کو  ری کاﺅنٹنگ کی درخواست دی ،وکلا کی بحث اور دلائل سننے کے بعد ریٹرننگ آفیسر  نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا  جس پر پانچ گھنٹے مسلسل گنتی ہوتی رہی ۔گنتی پر دونوں امیدواروں کے ووٹ برابر ہونے کی بنا پر فیصلہ کیا  گیا  کہ اب اس وارڈ کا  فیصلہ ٹاس پر کیا  جائے  گا۔ جس پر دونوں امیدواروں نے پیپر  پر  دستخط کئے اور دونوں امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر اور دیگر عملے کے سامنے ٹاس کیا  گیا جس پر پی ٹی آئی کے امیدوار محمد بشیر پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی اور وہ ٹاس جیت گئے اس پر ریٹرننگ آفیسر بھیرہ نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کا اعلان کیاجس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جشن منایا اور متعدد لوگ موقع پر ہی سربسجود ہوگئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -