اداکار اسلم پرویز کو مداحوں سے بچھڑے 31 سال ہو گئے

اداکار اسلم پرویز کو مداحوں سے بچھڑے 31 سال ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اسلم پرویز کی آج اکتیس ویں برسی منائی جارہی ہے،فلم انڈسٹری میں پرنس کے نام سے مشہور اداکار اسلم پرویز انیس سو بتس کو لاہور میں پیدا ہوئے،اسلم پرویز نے فلمی دنیا میں سنتوش کمار اور درپن جیسے نامور اداکاروں کی موجودگی میں اپنا ایک اچھوتا مقام پیدا کیا۔انیس سو پچپن میں فلم قاتل سے فنی سفر کا آغاز کرنے والے اسلم پرویز نے اپنے کیریئر کے دوران ہیرو اور ولن کے یادگار کردار نبھاتے ہوئے تین سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکار اسلم پرویز نے اپنے فنی سفر کے دوران 3 نگار ایوارڈز بھی اپنے نام کئے، اکیس نومبر انیس سو چوراسی کو وہ ایک کار حادثے کے باعث دارفانی سے کوچ کرگئے لیکن مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔

مزید :

کلچر -