چاکلیٹ ہیرو وحید مرادکی 32 ویں بر سی کل منائی جائے گی

چاکلیٹ ہیرو وحید مرادکی 32 ویں بر سی کل منائی جائے گی

لاہور(اے پی پی)پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹ ہیرو وحید مراد مرحوم کی 32 ویں برسی کل ملک بھرمیں منائی جائے گی۔وحید مراد مرحوم 2 اکتوبر 1938 ء بروز بدھ کو کراچی میں پیدا ہوئے اور 23 نومبر 1983ء بروز بدھ کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے 45 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔مرحوم کی بیوہ سلمی مراد اور ان کے بیٹے عادل مراد اور عالیہ مراد حیات ہیں۔وحید مراد مرحوم کو لاہور گلبرگ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔32 برس گزرنے کے باوجود یہ فنکار آج بھی لاکھوں پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہے۔مرحوم کی برسی ان کے نام پر بنائی گئی مختلف کلبز اپنے اپنے انداز میں مناتی ہیں۔

مزید : کلچر