راشدمحمود 30نومبرکو نان کمرشل سٹیج ڈرامہ میں فن کامظاہرہ کرینگے

راشدمحمود 30نومبرکو نان کمرشل سٹیج ڈرامہ میں فن کامظاہرہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارراشدمحمود 30نومبرکوالحمرامیں نان کمرشل سٹیج ڈرامہ اپنے فن کامظاہرہ کریں گے۔بتایاگیاہے کہ انڈی پنڈنٹ تھیٹرکے زیراہتمام ’’ تین کہانیاں‘‘کے نام سے ڈرامے کی چارروزہ نمائش الحمراہا ل نمبردومیں شروع کی جارہی ہیں جس کے تینوں ایکٹ میں الگ الگ تین شارٹ ڈرامے پیش کیے جائیں گے ۔ان میں’’سمی دی وار‘‘کے ایکٹ میں راشدمحمودکوکاسٹکیاگیاہے ۔دیگرفنکاروں میں مذکورہ تھیٹرکی ٹیم کے آرٹسٹ اپنے فن کاجادوجگائیں گے۔راشدمحمودنے بتایاکہ ڈرامہ کی ہدایتکارہ مہرین میرنے ڈرامہ اورفلم میکنگ کی تعلیم بیرون ملک سے حاصل کی ہے اورایک ذہین اورمحنتی خاتون ہیں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ ڈرامہ ضرور پسند کیا جائے گا بہت اچھی کہانی پر مبنی ہے۔

مزید :

کلچر -