’سٹار وارز‘ نے ریلیز سے قبل ہی باکس آفس کے ریکارڈ توڑنا شروع کردیئے

’سٹار وارز‘ نے ریلیز سے قبل ہی باکس آفس کے ریکارڈ توڑنا شروع کردیئے

نیو یارک (این این آئی) ہالی ووڈ فلم سٹار وارز نے اپنی ریلیز سے ایک ماہ قبل ہی باکس آفس کے ریکارڈ توڑنا شروع کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’اسٹار وارز، دی فورس اویکن‘ کے ریلیز ہونے سے قبل ہی 50 ملین ڈالر سے زائد کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق فلم اپنی پچھلی فلموں کے ریکارڈ بھی توڑ رہی ہے۔ فلمی ماہرین کا خیال ہے کہ ہدایتکار جے جے ابرامز کا بنایا ہوا یہ سیکوئل اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہوگا۔ اس وقت ہالی ووڈ فلم ’ایواتار‘ باکس آفس پر سب سے بڑی عالمی فلم کے طور پر موجود ہے۔ فلم 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

مزید : کلچر