البم ٹونٹی فائیو کے گانے ریلیز سے قبل ہی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے

البم ٹونٹی فائیو کے گانے ریلیز سے قبل ہی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے

لندن (این این آئی) برطانوی گلوکارہ اڈیل کی البم ٹونٹی فائیو کے گانے ریلیز سے ایک روز قبل ہی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے۔ گریمی ایوارڈ یافتہ برطانوی اداکارہ اڈیل کی نئی آنیوالی البم ٹونٹی فائیو کے کچھ گانے چوری ہوگئے جنہیں ریلیز سے قبل ہی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا۔ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہونے والے گیارہ گانوں کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا جس کے بعد گانوں کو انٹرنیٹ سے ہٹا دیا گیا۔ امید ہے کہ پہلے ہفتے ہی البم کی اٹھارہ لاکھ کاپیاں فروخت ہوسکتی ہیں، ٹونٹی فائیو 2011ء کے بعد اڈیل کی پہلی البم ہے۔

مزید : کلچر