فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نے باکس آفس پر اس سال بنائے گئے ریکارڈ توڑ دیئے

فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نے باکس آفس پر اس سال بنائے گئے ریکارڈ توڑ دیئے

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نے پاکس آفس پر اس سال بنائے گئے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، پریم خان کی اس فلم نے پہلے ہفتے صرف بھارت سے 175 کروڑ روپے کما لئے۔ شائقین نے فلم میں سلمان خان کے دونوں روپ خوب پسند کئے ہیں،فلم دنیا بھر سے اب تک 250کروڑ سے زائد کماچکی ہے۔ پریم رتن دھن پایو سلمان خان کی مسلسل 100کروڑ کمانے والی نویں فلم ہے۔

مزید : کلچر