فلمساز حاجی محمد شفیق نئی فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف

فلمساز حاجی محمد شفیق نئی فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف

لاہور(اے پی پی)فلمساز و تقسیم کار حاجی محمد شفیق نئی فلم ’’جھوٹا شوہر‘بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔فلم کا ا سکرپٹ رائٹر مسکین علی لکھ رہے ہیں جنہوں نے ماضی میں ’’وحشی عورت‘‘ کی کہانی لکھی تھی۔

حاجی شفیق نے بتایا کہ فلم جدید ٹیکنالوجی پر بنائی جائے گی۔فلم کے ڈائریکٹر اور فن کاروں کا چناؤ اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید : کلچر