کیرئیر کے آغاز میں شہرت ملنے کی بہت خوشی ہے، ورشا ایشونت

کیرئیر کے آغاز میں شہرت ملنے کی بہت خوشی ہے، ورشا ایشونت
 کیرئیر کے آغاز میں شہرت ملنے کی بہت خوشی ہے، ورشا ایشونت

  

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ و ماڈل ورشا ایشونت نے کہا ہے کہ ابھی میں نے کیئرئیر کا آغاز کیا ہے لیکن آغاز میں ہی مجھے جو پذیرائی ملی ہے مجھے اس کی بہت زیادہ خوشی ہے اور میں اسی طرح مستقبل میں بھی محنت کرتی رہوں گی اگر انسان محنت کرے تو اس کو منزل ضرور مل جاتی ہے میری کوشش ہے کہ میں بالی وڈ کی نامور اداکاراؤں میں شامل ہوجاؤں اس وقت مقابلے بازی کا دور ہے اور شہرت حاصل کرنا آسان نہیں ہے لیکن میں اس وقت جن فلموں میں کام کررہی ہوں ان میں میرے کردار بہت پاور فل ہیں اور امید ہے کہ شائقین مجھے ان کرداروں میں ضرور پسند کریں گے اپنی ہر فلم سے بہت امید وابستہ رکھتی ہوں میری کوشش ہے کہ میں اسی طرح شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوتی رہوں جب بھی میری فلم کو پسند کیا جاتا ہے اس وقت بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے اور مجھ میں کام کرنے کا جذبہ مزید بڑھ جاتا ہے اور میں اور اچھا کام کرتی ہوں۔

مزید : کلچر