ایم این ٹی ہائی سکول اور بحریہ فاؤنڈیشن کالج اوکاڑہ کادورہ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ

ایم این ٹی ہائی سکول اور بحریہ فاؤنڈیشن کالج اوکاڑہ کادورہ نظریۂ پاکستان ...

لاہور(جنرل رپورٹر) ایم این ٹی ہائی سکول‘ شاہ پور‘ ملتان روڈ‘لاہوراور بحریہ فاؤنڈیشن کالج‘ جبوکاکیمپس‘ اوکاڑہ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول‘ وحدت کالونی‘ لاہور‘ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ شریف کالونی‘ سمن آباد‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ سلامت پورہ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سادھوکی‘ لاہور‘گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول‘ سادھوکی تحصیل ماڈل ٹاؤن‘لاہور‘ گورنمنٹ اصلاحِ معاشرہ ہائی سکول‘ شاد باغ‘لاہورگیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد681تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4