ترقی نے تبدیلی کو ہرادیا،حاجی حنیف

ترقی نے تبدیلی کو ہرادیا،حاجی حنیف

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما اورچیئرمین یونین کونسل35حاجی محمدحنیف نے کہا ہے کہ دھرناسیاست کادھڑن تختہ ہوگیا ،ترقی نے تبدیلی کوہرادیا۔کہا تھا بلے کے پلے کچھ نہیں ہے ،شیردل عوام نے شیر کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔ملک ڈنڈے نہیں قومی ایجنڈے سے ترقی کرتے ہیں مگر کپتان عمران خان کویہ بات کون سمجھائے ۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی عوام نے مسلم لیگ (ن) کے تعمیراتی اورترقیاتی منشور پرمہرثبت کردی ہے جبکہ پی ٹی آئی کسی گنتی میں نہیں آئی ۔وہ اندرون شہرمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4