سیلز ٹیکس خوردبرد کیس ، بائیوآملہ کے مالک کی درخواست ضمانت خارج

سیلز ٹیکس خوردبرد کیس ، بائیوآملہ کے مالک کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج کسٹم امیرمحمد خان نے سیل ٹیکس خوردبرد کیس میں ملوث بائیوآملہ کے مالک کاشف ضیاء کی درخواست ضمانت خارج کردی ملزم عدالت کے باہر سے فرار ہو گیا۔کسٹم پولیس نے بائیوآملہ کے مالک کاشف ضاء کے خلاف ایک اعشاریہ 30 ملین کا سیل ٹیکس خوردبر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کررکھا ہے ،عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی عدالت کو کسٹم پولیس کی طرف سے ثبوت پیش کیے عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا بعد میں عدالت نے فیصلہ سنایا اس موقع پر ملزم عدالت میں موجود نہ تھا باہر اس کو علم ہوا کہ ضمانت خارج ہو چکی ہے احاطہ عدالت سے نکل جانے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4