دبئی کی پراپراٹی فروخت کرنے کا الزام، حارث افضل کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا

دبئی کی پراپراٹی فروخت کرنے کا الزام، حارث افضل کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ ...

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے دبئی کی پراپراٹی فروخت کرنے کے الزام میں حارث سٹیل مل کے مالک شیخ افضل کے بیٹے حارث افضل کو گرفتارکرنے پر نیب کو دو روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیاہے۔احتساب عدالت نے حارث سٹیل مل کے مالک شیخ افضل کے بیٹے حارث افضل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ حارث افضل نے جعلی پاورآ ف اٹارنی کے ذریعے دبئی کی پراپرٹی کو فروخت کردیا ہے، اس سے رقم برآمد کرنی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اس کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد حارث کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ ملزم کو آئندہ تاریخ پر کورٹ نمبر 3میں پیش کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4