یو سی 70کے مسائل و مصائب کے حل کیلئے متحرک رہیں گے،ماجد داؤد
لاہور(پ ر)بلدیاتی ادارے کسی بھی معاشرے اور سماج کی بہتری، ترقی اور بہبود میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور بلدیاتی انتخابات ان افراد کو سامنے لاتے ہیں جو اپنی قابلیت،اوصاف اور ہنر مندی کے بل بوتے پر ان اداروں کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یو سی70لاہور سے مسلم لیگ(ن) کے ہر دلعزیز کارکن ماجد داؤد نے اپنے علاقہ کے ایک وفد سے ملاقات کے دور ان کیا۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل و مصائب کے حل کے لئے ہمیشہ کی طرح متحرک رہیں گے اور ان کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ بلدیاتی اداروں کی مکمل فعالیت کے بعد یو سی70 میں تعمیر و ترقی کے کام اولین بنیادوں پر مکمل کئے جائیں۔ماجد داؤد نے پنجاب کی سیاست میں حمزہ شہباز کی اہلیت، قابلیت اور دانشمندانہ حکمت عملی کو بے حد سراہا۔
انہوں نے کہا کہ جناب حمزہ شہباز ایک انتھک رہنما ہیں اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی جیت اُن کی دور اندیشی اور بروقت سیاسی اقدامات کی مرہون منت ہے۔
ماجد داؤد نے وفد کو ہر قت اپنے تعاون کا یقین دلایا اور اُنہیں امید دلائی کہ وہ یو سی70 کو لاہور کا ایک مثالی علاقہ بنائیں گے اور یہاں کے لوگوں کو ایک ایسی پاک فضا مہیا کریں گے کہ جس میں وہ بغیر کسی پریشانی اور تکلیف کے اپنے خوابوں کی تعبیر پا سکیں۔