عشق رسول ﷺ ہی اتحاد بین المسلمین کی بنیاد بن سکتا ہے، افضل کھوکھر

عشق رسول ﷺ ہی اتحاد بین المسلمین کی بنیاد بن سکتا ہے، افضل کھوکھر
 عشق رسول ﷺ ہی اتحاد بین المسلمین کی بنیاد بن سکتا ہے، افضل کھوکھر

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )مشیر وزیر اعظم پاکستان ،رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے انجمن طلبہ اسلام کی محبت رسول کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشق رسول ﷺ ہی اتحاد بین المسلمین کی بنیاد بن سکتا ہے۔محبت رسول ﷺ ہی امت مسلمہ کی حقیقی طاقت کا سر چشمہ ہے۔ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے جذبہ عشق رسول ﷺ سے خوف زدہ ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی سیکریڑی جنرل ارشد مصطفائی نے اپنے خطاب میں کہا فرقہ واریت کے ذریعے امت مسلمہ کی طاقت کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔سلام کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں تیز ہو چکی ہیں۔

جبکہ مسلم حکمران خواب غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔سابق مرکزی صدر اے ٹی آئی فدا حسین ہاشمی نے کہا نوجوان نسل اسلحہ وبارود سے نفرت کرکے علم دوستی کا رشتہ مضبوط کرے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، تاکہ وطن عزیر کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ سابق مرکزی فنانس سیکریڑی سید شبیہ الحسن مشہدی نے کہا نفرتوں کا پرچار کرنے والے ملک غدار ہیں اہل حق محبتوں کے سفیر ہیں ۔پاکستان کی سلامتی بقااور استحکام کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے۔

اے ٹی آئی کے مرکزی چےئرمین میڈیا سیل محمد اکرم رضوی نے کہا صوفیا ء کی تعلیمات کو اپنا کراتحاد و بھائی چارے کی فضاء پیدا کی جا سکتی ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہے۔ قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ملک کو انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ قومی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی دہشت گردوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ محبت رسول کا نفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4