فیصل آباد، پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ہلاک ، دو فرار ہو گئے

فیصل آباد، پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ہلاک ، دو فرار ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ)تھانہ بلوچنی کے نواحی چک 97ر. ب میں پولیس مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دو نامعلوم ڈاکو رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او بلوچنی نے سیم نہر پر ناکہ لگا یاہوا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد شاہکوٹ کی طرف سے آ رہے تھے جن کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تو نامعلوم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس سے پولیس وین کی سکرین بھی چکنا چور ہو گئی اسی دوران پولیس نے جوابی فائرنگ شروع کر دی پولیس مقابلہ کے دوران ایک مبینہ ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ دو نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہو گئے مبینہ ڈاکو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔
مبینہ ڈاکو کی شناخت چک 92ر.ب جوہل کے رہائشی محمد اشرف عرف شادا ولد محمد طفیل کے نام سے بتائی گئی ہے.
ڈاکو ہلاک

مزید :

علاقائی -