کراچی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، مقابلے میں 4دہشتگرد ہلاک

کراچی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، مقابلے میں 4دہشتگرد ہلاک

 کراچی (آن لائن)بلدیہ ٹاؤن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد کراچی میں آپریشن تیزکردیا گیا ہے،ناردرن بائی پاس خیرآباد میں رینجرز کاٹارگٹڈآپریشن ،مقابلہ،4دہشت گرد مارے گئے،اسلحہ دستی بم اوربارودی مواد برآمد۔تفصیلات کے مطابق آج صبح رینجرز نے نادرن بائی پاس خیرآباد انٹیلی جنس کی اطلاع پرٹارگٹڈآپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوں کورکاوٹیں لگاکربند کردیا اوعرکسی بھی شخص کوعلاقے سے باہر یااندرجانے کی اجازت نہیں تھی،رینجرز نے آپریشن شروع کرتے ہوئے علاقے میں داخل ہوئی تومورچہ بنددہشت گردوں نے رینجرز پرفائرنگ کردی جس میں رینجرز کااہلکار زخمی ہوگیا،جسے طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کیاگیا،رینجرز نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4دہشت گرد زخمی ہوگئے،جوکہ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ،نعشوں کوضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا،مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی عمریں 30سے 40سال کے درمیان ہیں،اوران دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی شکل وصورت سے پٹھان یاافغانی معلوم ہوتے ہیں،رینجرز ترجمان نے بتایا کہ چاروں دہشت گرد سیکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں اورآئندہ دنوں میں رینجرز اورپولیس اہلکاروں کے قتل کامنصوبہ بنارہے تھے جسے بروقت ناکام بنادیاہے،باخبرذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بارودی مواد اوردستی بم برآمد ہوئے ہیں

مزید : علاقائی