چاسدہ، دہشتگردوں نے دوٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا

چاسدہ، دہشتگردوں نے دوٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چار سدہ(این این آئی) چارسدہ میں مسلح افراد نے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا حکام کے مطابق دونوں ٹریفک پولیس اہلکار بشیر احمد اور نصیر احمد چار سدہ کے اطمزئی بازار میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔حکام کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں کو سر میں زخم آئے اور نصیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ٗ بشیر احمد کو زخمی حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔چار سدہ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شفیع اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقع ہے۔چار سدہ میں پولیس اہلکاروں کو بلٹ روف جیکٹس فراہم کی گئی ہیں تاہم مذکورہ واقع میں حملہ آوروں نے ان کے سر میں گولیاں ماری ہیں۔انھوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔چار سدہ کے ڈسٹرکٹ ناظم فہد ریاض خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ڈی پی او کو واقع کی روپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔دونوں مقتول پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ چار سدہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی ۔

مزید :

علاقائی -