کراچی، شہید رینجر اہلکا ر قومی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک

کراچی، شہید رینجر اہلکا ر قومی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(آئی این پی )کراچی میں شہید ہونے والے رینجر اہلکار شہادت علی کو اسکے آبائی گاؤں لکھیا میں قومی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔شہید شہادت علی کی نما ز جنازہ میں رینجرز افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ کراچی میں مسجد کے باہر ڈیوٹی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے رینجر اہلکار شہادت علی کا تعلق حافظ آباد کے گاؤں لکھیا سے ہے۔شہادت علی نے دس سال قبل رینجر میں ملازمت اختیار کی ۔شہادت علی کے والد دو سال قبل وفات پا گیا اور وہ سات بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔وطن عزیز کی خاطر نام طرح شہادت پانے والے شہادت علی نے اپنی جان ک نذرانہ پیش کر کے کئی اور جانوں کو بچا لیا۔شہادت علی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسے اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ اس نے ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔


اگر ملک کو اس کے دوسرے بیٹوں کی بھی ضرورت ہوئی تو وہ انہیں بھی ملک و قوم کی خد مت کیلئے ضرور بھیجے گی۔شہادت علی اس سے بہت پیار کرتا تھا بیٹے کے بغیر زندگی گزارنا بڑا مشکل ہو گا۔شہادت علی کی بہنوں نے بھی بھائی کی شہادت پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اگر ملک کو ان کے بھائیوں کی ضرورت ہے۔
تو وہ بھی اپنی جان پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔جبکہ بھائی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی نے ملک کیلئے جو قربانی دی ہے اس کا خون رائیگا نہیں جائے گا دہشت گردی کے خاتمہ اور ملک کیلئے میں بھی اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوں۔اہل خانہ کی طر ح شہادت علی کے دیگر رشتہ داروں کو بھی اس کی شہادت پر فخر ہے۔کیوں کہ اس نے اپنی جان قربان کر کے کئی قیمتی جانوں کو بچایا۔شہادت علی کا جسد خاکی جب ان کے گھر پہنچا تو ہر آنکھ آشکبار تھی ۔شہادت علی نے اپنے نام کی طرح شہادت پا کر وہ مقام حاصل کیاجس سے سب کو اس پر فخر ہے

مزید :

علاقائی -