روس کا ماسکو میٹرو سروس میں 3.7 ارب روبل مالیت کے سمارٹ ویڈیو کیمرے نصب کرنے کا اعلان

روس کا ماسکو میٹرو سروس میں 3.7 ارب روبل مالیت کے سمارٹ ویڈیو کیمرے نصب کرنے کا ...

ماسکو (اے پی پی) روس نے ماسکو میٹرو سروس میں 3.7 ارب روبل مالیت کے سمارٹ ویڈیو کیمرے نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میٹرو سروس کو محفوظ بنانے کے لئے روس 3.7 ارب روبل مالیت کے سمارٹ ویڈیو کیمرے نصب کرے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم میٹرو سٹیشنوں میں مشکوک افراد، مشکوک اشیا اور ایسے حالات و واقعات کا پتہ لگانے میں مدد گار ثابت ہوگا جو میٹرو کے مسافروں اور ملازمین کیلئے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ سمارٹ ویڈیو کیمرے ماسکو میٹرو کے 188 سٹیشنوں میں نصب کئے جائیں گے۔

مزید : عالمی منظر