ہالینڈ میں مشتبہ گاڑی کی تلاشی کے دوران 3 افراد گرفتار ،تحقیقات شروع

ہالینڈ میں مشتبہ گاڑی کی تلاشی کے دوران 3 افراد گرفتار ،تحقیقات شروع

ایمسٹر ڈیم(آئی این پی ) ہالینڈ میں پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی کی تلاشی کے دوران 3 افراد کو گرفتارکرلیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ میں پولیس نے ایک مشتبہ گاڑی کو روک کر تلاشی لی اور تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی کی نمبر پلیٹ بلجیم کی تھی لیکن پولیس نے دہشت گردی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ گاڑی گزشتہ روز روٹرڈم میں پکڑی گئی۔ مقامی میڈ یا کے مطابق مشتبہ افراد ابھی تک حراست میں ہیں۔ پیرس حملوں کے بعد یورپ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور مفرور افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر