بیت المقدس، فلسطینی شہری کے چاقو سے حلے میں اسرائیلی فوج زخمی

بیت المقدس، فلسطینی شہری کے چاقو سے حلے میں اسرائیلی فوج زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر کے مشرقی قصبے ابو دیس میں گزشتہ روز فلسطینی شہری کے چاقو سے حملے میں ایک یہودی فوجی زخمی ہوگیا۔ فلسطینی حملہ آور کارروائی کے بعد بحفاظت فرار میں کامیاب ہوگیا۔ اسرائیلی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی کار سوار نے اسرائیلی بارڈر پولیس کے اہلکار پرحملہ کیا۔ چاقو سے کئے گئے وار سے یہودی فوجی کو گہرے زخم آئے ہیں اور اسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اس کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور کارروائی کے بعد بحفاظت وہاں سے فرار ہوگیا۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے اس کی کار پرفائرنگ کی گئی مگر وہ اپنی جان بچا کر نکل گیا۔

مزید : عالمی منظر