بنگلہ دیش حکومت مخالفین کو پھانسیاں دینا بند کرے، ہیومن رائٹس واچ

بنگلہ دیش حکومت مخالفین کو پھانسیاں دینا بند کرے، ہیومن رائٹس واچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکا (اے پی پی) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بنگلہ دیشی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی جرائم میں مجرم قرار دیئے جانے والے 2 اپوزیشن رہنماؤں کی سزائے موت کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے علی احسان محمد مجاہد اور صلاح الدین قادر چودھری کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا جبکہ بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سزائے موت پانے والے ان دونوں ملزمان کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے بنگلہ دیشی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مخالفین کو پھانسیاں دینا بند کرے اور علی احسان محمد مجاہد اور صلاح الدین قادر چودھری کی سزائے موت کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -