ناروے سیاسی پناہ کے قوانین سخت کرنے والے ممالک میں شامل

ناروے سیاسی پناہ کے قوانین سخت کرنے والے ممالک میں شامل

اوسلو (اے پی پی) ناروے کی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کر کے سیاسی پناہ سے متعلق ملکی قوانین و ضوابط کو سخت کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے میں سیاسی پناہ سے متعلق منظور کردہ ایک قانون نافذ العمل بھی ہو گیا ہے۔ ناروے میں متعارف کروائے گئے اس نئے قانون کی میعاد 2سال رکھی گئی ہے اور اس قانون کے تحت اب حکام کے لیے یہ بات نہایت آسان ہو گئی ہے کہ وہ کسی شخص کی سیاسی پناہ کی درخواست کو مسترد کر کے اسے ملک بدر کر دیں۔ یاد رہے کہ ناروے کی موجودہ مخلوط حکومت کو مہاجرین کے بحران کے تناظر میں سخت تنقید کا سامنا ہے۔

مزید : عالمی منظر