روس میں دہشتگردوں کیلئے خصوصی جیلیں قائم کرنے کی تجویز
ماسکو (اے پی پی) روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے نائب اسپیکر الیاس امہ خانوو نے روس میں دہشتگردوں کے لئے خصوصی جیلیں قائم کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی پارلیمنٹ کے رکن اور نائب اسپیکر الیاس امہ خانوو نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے لئے خصوصی جیلوں کے قیام کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں دوسرے مجرموں کے ساتھ نہیں رکھا جا سکتا ورنہ وہ مجرموں کو دہشت گرد تنظیموں کی صفوں میں بھرتی کریں گے۔ ان کے بقول اگر ایسی جیلیں قائم نہ کی گئیں تو جیل میں ایک دہشتگرد جائے گا اور تین نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر نئے دہشتگردوں کو پیدا ہونے سے روکنا بہت ضروری ہے اور اس مقصد کے لئے نئی جیلوں کا قیام ناگزیر ہے۔
