ٹریفک پولیس کا لفٹر آپریٹر نذرانے وصول کرنے لگا انکار پر چالان کرنامعمول بنالیا
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ٹریفک پولیس کے لفٹر آپریٹر کی من مانیاں ، سروسز ہسپتال کے باہر ،نذرانہ لے کر گاڑیا ں لگو انا شروع کر دیں جبکہ انکار کر نے والوں کو 2سو روپے کی چٹیں ملنے لگیں۔تفصیلا ت کے مطابق سروسز ہسپتال کے باہر تعینات ٹریفک پولیس کے لفٹر آپریٹر عبداللہ نے من مانیاں کر تے ہو ئے سروسز ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پر کھڑی ایمبو لینسز اور گاڑیوں سے نذرانے وصول کر نے شروع کر دیے جبکہ انکار کرنے والوں کی گاڑیاں فٹ پاتھ پر رکھ کر2سو روپے کی چٹیں پکڑانے لگا ۔ذرائع کے مطابق ایمرجنسی کے گیٹ کے اردگرد لگی ریڑیوں سے بھی عبداللہ روزانہ کی بنیاد پر نذرانے کے طور پر پھل لیتا ہے اور انکار کر نے والے کو وہاں ریڑھی لگانے سے منع کر دیا جاتا ہے۔اس بارے میں عبداللہ کا کہناتھا کہ میں اپنے تعلق کے لوگوں سے نذرانہ وصول کر تا ہوں انہیں اس بارے میں کو ئی عتراض نہیں ہے۔