مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات 2 افراد جاں بحق3 شدید زخمی

مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات 2 افراد جاں بحق3 شدید زخمی

لاہور (خبر نگا ر )ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے 38 سالہ نا معلوم شخص کو کچل دیا شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانہ میں جمع کروا دی گئی، دوسرے حادثے میں کاہنہ میں سائیکل سوار اللہ دتہ کو ٹر یکٹر ٹرالی نے ٹکر مار کر ہلاک کر دیا ٹر الی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ گرین ٹاؤن ،جوہر ٹاؤن اور سگیاں پل پر حادثوں میں 3 افراد زخمی ہو گئے ۔پو لیس نے نعشیں پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نوں جبکہ زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا لوں میں منتقل کر د یا ۔

مزید : علاقائی