گلشن اقبال میں مزاحمت پر ایک شہری قتل دوسرا زخمی اقبال ٹاؤن میں70 لاکھ کاڈا اکہ

گلشن اقبال میں مزاحمت پر ایک شہری قتل دوسرا زخمی اقبال ٹاؤن میں70 لاکھ کاڈا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور ( خبر نگا ر )صو با ئی دا ر الحکومت میں لا کھو ں کے ڈا کے اور چوریاں شہر ی نقد ی طلا ئی زیوارات سے محروم ہو گئے ڈ اکو ں نے ایک انگو ٹھی کی خاطر سروسز ہسپتا ل کے پر وفیسر کے ڈرا ئیور کو مزا حمت پر قتل جبکہ کزن کو زخمی کردیا ۔ پو لیس شہریو ں کو رو ایتی اندا ز میں تسلیا ں د یتی ر ہی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گلشن اقبا ل کے علا قے سکند ر بلا ک مکا ن نمبر 276 کے رہا ئشی سر وسز ہسپتا ل کے پر وفیسرڈاکٹراسلا م کی بیو ی فر خند ہ اپنے ڈرائیو ر 27سا لہ وقا ر اور اپنے کز ن محمد عمر ان کے سا تھ گا ڑ ی پر گھرکے با ہر رکی تو پیچھے سے دو نا معلو م ڈاکو ؤ ں نے فر خند ہ بی بی کی انگوٹھی گن پوائنٹ پر اتروا ئی اس دورا ن ڈرا ئیور محمد وقا ر اورکزن محمد عمر ان نے ان ڈاکو ؤ ں سے مز احمت کی جس پر ڈاکو ؤ ں نے فا ئر نگ شر وع کر دی جس کے نتیجے میں محمد وقا ر اور محمد عمر ان کوشد ید زخمی کر دیا اور ڈا کو مو قع سے فا ئر نگ کر تے ہو ئے فر ار ہو گئے۔اس خو نی واردت کے بعد علا قے میں خو ف وہر اس پھیل گیا ،زخمیو ں کو مقامی ہسپتا ل لے جا یا گیا جہا ں پر ڈرائیو ر محمد وقا ر دم تو ڑ گیاجبکہ فر خند ہ کے کزن محمد عمر ان کی حا لت غیر بتا ئی جا تی ہے ۔پو لیس نے پر وفیسر ڈاکٹراسلا م کی درخو است پر نا معلو م ڈاکو ؤ ں کے خلا ف مقد مہ درج کر کے نعش پو سٹ ما ر کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔دیگرواقعات میں شاہدر ہ ٹاؤن میں واقع افتخار جی گارمنٹس پر تین ڈاکو گھس آئے اور دکان مالک افتخار سے ایک لاکھ 85ہزار کی نقدی لوٹ کر مزاحمت پر اسے گولی مار دی، اقبال ٹاؤن ستلج بلاک کی رہائشی (ر) بریگیڈیئر انور سلطانہ کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل کانہ کو یرغمال بنا کر 70لاکھ مالیت کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈیفنس سی میں واقع پاٹ باؤ والہ میں ملٹری فارم میں تین ڈاکو گھس آئے اور چوکیدار طاہر کو یرغمال بنا کر ساڑھے چار لاکھ مالیت کا سرکاری ٹریکٹر اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شادباغ میں ڈیسنٹ مو بائل سے دوڈاکو دولاکھ 70ہزار،گلشن راوی میں مو بائل کمپنی کے ٹاور سے 18بیٹریاں اور نقدی مو بائل،فیکٹری ایریا میں ناصر کی دکان سے تین ڈاکو 48ہزار،مناواں میں اشفاق کے دفتر کے باہر بیٹھے سکیورٹی گارڈ سے 75ہزار مالیت کی رائفل،اچھرہ میں واقع آمنہ بوتیک سے دوڈاکو 84ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے اور شادمان میں پرویز سے دولاکھ 65ہزار اور نواب ٹاؤن میں ایاز سے 98ہزار اور مو ٹرسائیکل چھین لی گئی جبکہ کاہنہ میں عباس ،ستوکتلہ میں قیصر،ہنجروال میں عمران،غالب مارکیٹ میں ایاز،ڈیفنس سی میں نسیم ،ہربنس پو رہ میں عابد ، ساندہ میں الیاس اور عابد کی مو ٹرسائیکلیں اور جوہرٹاؤن میں غفار،نواں کوٹ میں راشد اور مغل پو رہ میں نصیر کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -