مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں کا مستعفی ہونے کااعلان

مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں کا مستعفی ہونے کااعلان

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں عبدالرحیم ترین،میرطارق رئیسانی،ظاہررئیسانی،چوہدری رفت،ملک آفتاب سمیت سینکڑوں کارکنوں نے مسلم لیگ(ن) سے مستعفی ہونے کااعلان کیااپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہاکہ نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی کے مستعفی ہونے کے بعد ہم نے بھی فیصلہ کیاکہ چونکہ ڈھائی سالہ دورحکومت میں بلوچستان کاکوئی مسئلہ حل نہیں ہوااس لئے ہم بھی احتجاجاََ مسلم لیگ(ن) سے مستعفی ہونے کااعلان کرتے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول