پیرس حملوں کا مرکزی ملزم مراکشی نژاد احمد داھمانی ترکی سے گرفتار
انقرہ(آن لائن)ترکی میں حکام نے کہا ہے کہ بیلجیئم کے ایک شہری کو پیرس حملوں سے تعلق کے شبہ میں اْس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب وہ دو دیگر مشتبہ شدت پسندوں سمیت شام جا رہے تھے۔مراکشی نثراد احمد داھمانی کو ترکی ساحلی شہر انتالیہ کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا گیا۔ایک ترک عہدیدار نے بتایا کہ 26 سالہ ملزم کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ پریس میں حملے کرنے والوں سے رابطے تھا۔انھوں نے کہا کہ داھمانی ایک ہفتے قبل ایمسٹرڈم سے آئے تھے اور دو دیگر مشتبہ شدت پسندوں کے ساتھ شام جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ ان افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس سے قبل بیلجیئم نے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردی کا انتباہ جاری کرتے ہوئے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔حکام نے دہشت گردی کے خطرات کو ’انتہائی سنگین‘ اور ’فوری خطرہ‘ قرار دیا ہے۔
