پنجاب بھر میں بغیر پائلٹ اور ریموٹ کنٹرول طیارے اڑانے پر پابندی

پنجاب بھر میں بغیر پائلٹ اور ریموٹ کنٹرول طیارے اڑانے پر پابندی

لاہور(خبر نگا ر )صوبہ پنجاب میں بغیر پائلٹ اور ریموٹ کنٹرول جہازاستعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ سیکرٹری صوبائی محکمہ داخلہ نے ضابطہ فوجداری 1898ء زیردفعہ 144صوبہ بھر میں فضائی میڈیا کوریج اور سپورٹس وغیرہ کے لئے بغیرپائلٹ جہاز (ڈرونز)‘ ریموٹ کنٹرول ماڈل ایئرکرافٹ‘ بغیر پائلٹ ایئر کرافٹ سسٹم‘ فلائنگ کیمرے‘ کوارڈ کاپٹر‘ ہیلی کیم اور بیلون وغیرہ کے استعال اور فلائنگ پر پابندی کر دی ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور 20 دسمبر تک نافذ العمل رہے گی۔

مزید : صفحہ اول