وزیراعلیٰ کا جہلم واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

وزیراعلیٰ کا جہلم واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

لاہور(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جہلم واقعہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ، وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جہلم واقع کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی جس پر انہوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے واقع کی ہر پہلو سے جائزہ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ علاقے میں امن وامان کو بحال کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے اور واقعہ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا

مزید : صفحہ اول