انگریزی میں تقریر کر کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی، رضا ربانی

انگریزی میں تقریر کر کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی، رضا ربانی

کراچی (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ انگریزی میں تقریر کر کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی، معاملات اردو میں تبدیل کرنے میں 3ماہ کا وقت کم ہے، سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کریں گے۔ ہفتہ کو چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تمام قوانین اردو میں کئے جا رہے ہیں، عدالت کے حکم پر من و عن عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کی پیپلز پارٹی کیلئے بے شمار خدمات ہیں، پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں جا سکتا

مزید : صفحہ اول