مشاورتی حج ورکشاپ کی جھلکیاں
(اقبال بھٹی)حج پالیسی2016ء کی تیاریوں کے لیے حاجی کیمپ لاہور میں مشاورتی حج ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔*حاجی کیمپ میں ورکشاپ کے لیے خوبصورت سٹیج اور پنڈال اور رنگا رنگ قناتوں سے سجایا گیا تھا اورتجاویز کے حصول کے لیے گروپوں کے لیے علیحدہ علیحدہ گول ٹیبل اور کرسیوں کے ساتھ سجائے گئے تھے۔*وزیر مملکت پیر سید حسنات شاہ کی آمد کا اعلان ہوتا رہا وہ نہیں آئے گزشتہ سال وفاقی وزیر سردار یوسف کا اعلان کیا جاتا رہا وہ نہیں آئے تھے وہی روایت اس دفعہ بھی قائم رہی،*وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر مرزا چھٹی کی وجہ سے لاہور میں واقع اپنے گھر سے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری محمد فاروق ڈپٹی سیکرٹری فرید اللہ خٹک ایڈیشنل سیکرٹری محمد ساجد یوسفانی سیکشن آفیسر اظہر اقبال،ناصر عزیز خصوصی طور پر ورکشاپ میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے تشریف لائے ۔*مشاورتی ورکشاپ کے لیے خوبصورت انتظام کرنے پر سعید احمد ملک ڈائریکٹر حج کو افسروں اور حجاج کرام کی مبارکبادیں۔*پرائیویٹ حج سکیم کے مرکزی چےئرمین ہوپ حاجی مقبول احمد،سابق چےئرمین شاہد رفیق،پنجاب کے چےئرمین احسان اللہ ممبر اسلام آباد جاوید اختر ممبر ایگزیکٹو پنجاب چودھری اکبر،حاجی ریاض اور سینئر حج آرگنائزر،ماسٹر ٹرینر،حجاج کرامکی بڑی تعداد آخر تک موجود رہی۔*وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج تجاویز کے لیے حجاج کرام کے لیے جاری کیے گئے پر فارمہ پر دیے گئے سوالات پر سارے پروگرام میں بحث جاری رہی۔سابق چےئرمین حاجی شاہد رفیق کی طرف سے پرائیویٹ حج سکیم کا بھر پور انداز میں موقف پیش کرنے پرزبردست پزیرائی ملی۔