عمران خان لوگوں کو تنگ کرنا بند کریں اور کے پی کے میں کام کریں ، سعد رفیق

عمران خان لوگوں کو تنگ کرنا بند کریں اور کے پی کے میں کام کریں ، سعد رفیق

لاہور (آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لوگوں کو تنگ کرنا بند کریں اور خیبر پختون خواہ میں کام کریں۔ہفتہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ پاکستان میں سیاست کیلئے نو گو ایریا ختم ہونے چاہئیں۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے آج تک نہیں بتایا کہ ان کی کمائی کہاں سے آتی ہے ،ان سے پرانے مراسم ہیں دل کرتاہے انہیں سمجھاؤں کہ گالی اور گولی کی سیاست پر ووٹ نہیں پڑتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے استعفیٰ مانگنے آئے تھے اور 34استعفے دے کر چلے بھاگ گئے۔خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ ریحام خان سے طلاق عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے اس پر بات نہیں کریں گے ۔

مزید : صفحہ اول