بیلٹ پیپرپھاڑنے اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار 21 ملزمان کا چودہ روزہ ریمانڈ منظور

بیلٹ پیپرپھاڑنے اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار 21 ملزمان کا چودہ روزہ ...

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انتخابی عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے ،بیلٹ پیپرپھاڑنے اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار 21ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفتیشی افسر نے گرفتار اکیس ملزمان کو سخت سکیورٹی میں انسداد ہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔تفتیش افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف بلدیاتی انتخابات کے موقع پر انتخابی عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے،بیلٹ پیپرز پھاڑنے اور ہوائی فائرنگ کرنے کے الزامات کے تحت مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے اسلحہ اور چھینے گئے بیلٹ پپرز کے علاوہ دیگر سامان ریکور کرنا ہے۔

مزید : صفحہ آخر