آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر59سنگل اور22 ڈویژن بنچ

آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر59سنگل اور22 ڈویژن بنچ

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر59سنگل اوربائیس ڈویژن بنچز تشکیل دئیے ہیں۔ جس کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے تیرہ ڈویژن اور 35سنگل بنچز تشکیل دئیے ہیں۔ اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے تین خصوصی بنچزبھی تشکیل دئیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اورچار سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے بارہ سنگل اورپانچ ڈویژن بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اور پانچ سنگل بنچزتشکیل دیے گئے ہیں۔ نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر