کرنسی سمگلنگ کیس ، ماڈل ایان کی بریت کی اپیل پرسماعت آئندہ ہفتے ہو گی
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان آئندہ ہفتے ماڈل ایان علی کی جانب سے دائرکرنسی سمگلنگ کیس سے بریت کی درخواست کی سماعت کریں گے۔ ایان علی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ محکمہ کسٹمز انٹیلی جنس نے ملزمہ کیخلاف پانچ لاکھ ڈالر کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ کسٹمز حکام نے اسے راولپنڈی ایئرپورٹ کے اس مقام سے گرفتار کیاجہاں جانے کے لئے بورڈنگ کارڈ کی ضرورت نہیں ہوتی ۔درخواست میں استدعاکی گئی کہ ان پرکسی جرم میں ثبوت پیش کئے بغیر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی اس لئے فرد جرم عائد کرنے سے متعلق کسٹم کورٹ کے فیصلے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ایان علی کو بری کرنے کا حکم دیا جائے۔
