نئے امریکی سفیر کافیصل مسجد اور اسلامی یونیورسٹی کا دورہ

نئے امریکی سفیر کافیصل مسجد اور اسلامی یونیورسٹی کا دورہ

اسلا م آباد (آئی این پی )پاکستان میں امریکہ کے سفیرمسٹر ڈیوڈ ہیل نے گزشتہ روز فیصل مسجد، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر بشیر خان نائب صدر تعلیمی امور،گلزاراحمد خواجہ مشیرانتظامی امور، خالد محمود راجہ ڈائریکٹر جنرل، اور دیگر اعلٰی افسران نے فیصل مسجد میں امریکی سفیرکا استقبال کیا۔ ڈیوڈ ہیل نے فیصل مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور گہری دلچسپی لی جہاں انہیں مسجد کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے امریکی سفیر کوبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اس کے تعلیمی پروگرام، بین الاقوامی رابطوں اور خاص طور پر اس کے تربیتی پرگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ امریکی سفیر کو حال میں اسلامی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا ولمنگٹن امریکہ کے درمیان تعلیمی مفاہمت اور تعاون بارے بھی آگاہ کیا۔

مزید : صفحہ آخر