پنجاب میں مخدوش عمارتوں کی نگرانی کیلئے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

پنجاب میں مخدوش عمارتوں کی نگرانی کیلئے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹر) مخدوش اورخطرناک عمارتوں کی نگرانی کیلئے پنجاب بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔اس حوالے سے گزشتہ روز ایوان وزیر اعلیٰ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس کی صدارت مسلم لیگ ن لاہور کے لارڈ مئیر کے امیدوار خواجہ احمد حسان نے کی جبکہ کمشنر لاہور عبداللہ سنبل ،سیکرٹری ہاؤسنگ احسن اقبال ،کمشنر گوجرانوالہ ،ڈی سی اولاہور ،ایل ڈی اے حکام سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت پورے پنجاب میں خطر ناک ،بوسیدہ اورمخدوش عمارتوں کی نگرانی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اس موقع پر خواجہ احمد حسان نے کہا کہ ایسی بوسیدہ اورمخدوش عمارتیں جو انسانی زندگیوں کیلئے خطرناک ہیں انہیں گرادیا جائے یا ان کی مرمت کی جائے ۔ تمام شرکاء ،کمشنر گوجرانوالہ خواجہ شمائل ،کمشنر ساہیوال عظمت سعید ،ایل ڈی اے کے ٹاؤن پلاننگ کوآرڈینیٹر اورڈی سی اولاہو ر نے اپنے اپنے شہروں کی تمام مخدوش عمارتوں کی تفصیلات بتائیں اوران کے بارے میں آگاہ کیا ۔اس موقع پر ڈی سی اولاہور کیپٹن (ر) عثمان نے کہا کہ لاہور میں 250مخدوش عمارتیں ہیں جن میں 75عمارتیں مسمار کردی گئیں جبکہ 75کی تعمیر ومرمت کردی گئی۔

مزید : صفحہ آخر