برٹش قونصل کے زیر اہتمام تعلیمی اور بزنس پروگرام سے آگاہی نمائش کا افتتاح

برٹش قونصل کے زیر اہتمام تعلیمی اور بزنس پروگرام سے آگاہی نمائش کا افتتاح

لاہور(نمائندہ خصوصی)برٹش قونصل کے زیر اہتمام پاکستان میں یوکے کے تعلیمی اور بزنس پروگرام سے آگاہی کے حوالے کیلئے نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ مقامی کلب میں منعقدہ نمائش کا افتتاح ڈائریکٹر امتحانات برٹش قونصل پاکستان مری کیلر نے کیا۔ اس موقع پر سار ہ قریشی، برطانیو ی پروفیسر ہارنی پرریکٹرسمیت دیگر اساتذہ و طلبا ؤ طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں برٹش قونصل کی جانب سے آئیلٹس ، ڈیفڈ اور یو کے ایڈز کے دیگر پروگرام سے متعلقہ آگاہی دی گئی، مر ی کیلر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے، پنجاب میں یوکے کے تعاون سے اساتذہ کو تربیت دی جارہی ہے، اور اب تک کئی سو اساتذہ کو ٹریننگ دی جا چکی ہے، انہوں نے بتایا کہ چوننگ سکالرشپ باصلاحیت پاکستانیوں کو برطانیہ میں پوسٹ گریجویٹ درجے کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کا موقع فراہم کرتی ہے۔اور پاکستانی طلباء کیلئے چوننگ سکالرشپ کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے، ہماری بہترین یونیورسٹیوں کے علاوہ ہمارے فعال اور کثیر القومی معاشرے سے بھی مستفید ہوتے ہیں۔ ہماری یونیورسٹیوں میں حصول تعلیم کا ایک فائدہ اعلیٰ پیشہ وروں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا بھی ہے۔نمائش میں مختلف سکولز و کالجز کے طلباؤ طالبات نے وزٹ کیا اور برٹش قونصل کی جانب سے انہیں آئیلٹس اور دیگر پروگرام کے حوالے سے آگاہی دی۔

مزید : صفحہ آخر