وزیراعلیٰ کا روات میں مبینہ بداخلاقی کے بعد 20سالہ لڑکی کے قتل کی خبر کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

وزیراعلیٰ کا روات میں مبینہ بداخلاقی کے بعد 20سالہ لڑکی کے قتل کی خبر کا نوٹس، ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کے علاقے روات میں مبینہ بداخلاقی کے بعد 20سالہ لڑکی کے قتل کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی اور مفرور ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکم

مزید : صفحہ آخر