شر ح سو د مستحکم رکھنے سے معیشت پر مثبت اثرات مر تب ہونگے،تاجروصنعتکار

شر ح سو د مستحکم رکھنے سے معیشت پر مثبت اثرات مر تب ہونگے،تاجروصنعتکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( اسد اقبال) وفاقی حکو مت کی مثبت معاشی پالیسیو ں کی بدولت زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ، مہنگائی کی شرح میں کمی اور کارباری سر گرمیاں پروان چڑھنا شروع ہو گئی ہیں ۔اسٹیٹ بینک آ ف پاکستان کی جانب سے جاری کر دہ مانیٹری پالیسی میں شر ح سو د مستحکم رکھنا ملکی معاشی ترقی میں سنگ میل کا کردار ادا کرے گی جس پر تاجر و صنعتکار برادری حکو مت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے کیو نکہ مانیٹری پا لیسی کی شرح مستحکم رکھنا اس بات کا ثبو ت ہے کہ حکو مت معاشی انقلا ب لا کر پاکستان کو تر قی یافتہ ممالک کی صف میں شا مل کر نا چاہتی ہے تاہم اس کے لیے حکو مت کو توانائی بحران کے خاتمہ اور انڈسٹری کو ریلیف دیناہوگا۔ان خیالات کا اظہار پنجاب سر مایہ کاری بورڈ اینڈ ٹر یڈ کے چیئر مین عبدالباسط ، دی انجینئر ز پاکستان کے جنر ل سیکر ٹری سلیم اللہ سعید ، گو جرانوالہ چیمبر آ ف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر سمیع اللہ نعیم ،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وائس چیئر مین حمید اختر چڈھا ، لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر شیخ ارشد ، مسلم لیگ (ن)ٹر یڈرز ونگ کے رہنما ابو ذر غفاری ،پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے مرکزی جنرل سیکر ٹری طارق نبیل ،قومی تاجراتحاد کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی اورپاکستان فلو ر ملز ایسو سی ایشن کے مر کزی رہنما عاصم رضانے پاکستان مو بائل فورم میں کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لیے شر ح سو د کو مستحکم رکھنے سے معیشت پر مثبت اثرات مر تب ہونگے جبکہ ایسی مثبت معا شی پا لیسیو ں کا تسلسل جاری رہنے سے ایکسپورٹ کی شر ح میں اضا فہ ، اکانو می انڈسٹری کی مو بلائزیشن میں کمی ہوگی اور معیشت کا گراف بلند ہو سکے گا۔انھوں نے کہا کہ ملک میں جا ری امن و امان کی غیر یقینی صورتحال ،ٹیکسو ں کے نفاذ میں اضا فہ اور بجلی کی قیمتو ں میں ہو شر با اضا فہ نے معیشت کو دھچکا پہنچایا ہے۔انھو ں نے کہا کہ اگر لون سکیم کم شر ح سو د پر چل سکتی ہے تو حکو مت کو چائیے کہ کاروباری سر گر میو ں کو تقو یت دینے کے لیے سبسڈی دے ۔ انہوں نے گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا کہ وہ معیشت سے متعلقہ بینکنگ پالیسوں پر نظر ثانی کریں اور نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں ۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ ریو نیو میں اضافہ اورزرمبادلہ کے زخائر کے گراف کو بلند کر نے کے لیے آئندہ جاری ہو نے والی مانیٹری پالیسی کی شرح میں مذید کمی کی سفارش کر یں تاکہ کاروباری سر گرمیوں کو مذید تقو یت مل سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -