تحر یک انصاف ہی پاکستان کی اصل اپوزیشن ہے ،چودھری سرور

تحر یک انصاف ہی پاکستان کی اصل اپوزیشن ہے ،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ہی پاکستان کی اصل اپوزیشن ہے ‘ حکمرانوں کی ’’ڈنگ ٹپاؤ ‘‘پالیساں غر یبوں کیلئے عذاب بن چکی ہیں ‘ملک میں ایماندار قیادت کے اقتدار میں آئے بغیر قوم کو بحرانوں سے نجات نہیں مل سکتی ‘تحر یک انصاف تبدیلی کی جنگ میں ضرور کا میاب ہوگی۔ اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکمران قوم سے انتخابی وعدے پورے کر نے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے قوم آج بھی گیس اور بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے قوم کو بتائے وہ اڑھائی سال سے زائد گزرنے کے باوجود قوم کو کر پشن ‘لوڈشیدنگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے کیوں نجات نہیں دلاسکے ۔

مزید :

صفحہ آخر -