گوشت اور سبزیوں کی ایکسپورٹ میں اضافے کا رحجان
لاہور(کامرس رپورٹر)گوشت اور سبزیوں کی ایکسپورٹ میں اضافے کا رحجان رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران گوشت کی ایکسپورٹ میں 44 فیصد اور سبزیوں کی ایکسپورٹ میں 109 فیصد اضافہ ہوا ۔ 2014-15 میں گوشت کی ایکسپورٹ کی مالیت 4 کروڑ 94 لاکھ ڈالر تھی جو اس سال 2015-16 میں بڑھ کر 7 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی ہوئی ۔ رواں سال گوشت کی ایکسپورٹ کی مقدار 20 ہزار 3 سو میٹرک ٹن رہی جبکہ گزشتہ برس یہ مقدار 16 ہزار میٹرک ٹن تھی ۔اسی طرح سبزیوں کی ایکسپورٹ 2014-15 میں 2 کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت تھی ۔جو اس سال 2015-16 میں بڑھ کر 4 کروڑ 68 لاکھ ڈالر سبزیاں باہر کے ممالک بجھوائی گئیں ۔ گزشتہ سال سبزیوں کی یہ مقدار 69 ہزار ایک سو میٹرک ٹن تھی ۔ جو رواں سال پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن رہی ۔
