پولیس کارروائیاں ،62ملزمان گرفتار،اسلحہ اور چرس برآمد

پولیس کارروائیاں ،62ملزمان گرفتار،اسلحہ اور چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم پورٹر) پولیس کے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن 62ملزمان گرفتار،5 ہینڈ گرنیڈ 21 پستول 700گرام چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ 12 گھنٹوں کی مختلف زون کی پولیس کارکردگی کے حوالے سے ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران 46 کے قریب چھاپے مارے ۔ دوران کاروائی 8مفرو ملزمان سمیت 62 ملزمان کو گرفتار کرکے 5 ہینڈ گرنیڈ ، 31 پستول اور 700 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس کی زیادہ تر کاروائیاں ضلع ساؤتھ ایسٹ اور ویسٹ میں کی گئی ہیں۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران 3 پولیس مقابلے بھی ہوئے جبکہ کوئی دہشتگرد گرفتار نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ جمعہ کے دن دہشتگردوں نے ضلع غربی میں رینجرز کی موبائل پر حملے میں 4 اہلکاروں کو شہید کردیا تھا ۔ اس کے بعد ایڈیشنل آئی جی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا۔