امین فہیم کاانتقال،سندھ کے مختلف شہرسوگوار

امین فہیم کاانتقال،سندھ کے مختلف شہرسوگوار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال پرسندھ کے مختلف شہروں میں سوگ کی فضا رہی،دکانیں اور مارکیٹس بند رہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمااور سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم امین فہیم کے انتقال پر سندھ کے کئی شہر سوگ میں ڈوب گئے۔محدوم امین فہم کے انتقال پرہالا، عمرکوٹ،اسلام کوٹ،ڈیپلو اور مٹیاری میں دکانیں اور مارکٹیں بند رہیں،ڈیپلو مٹھی چھاچھرو اور ننگرپارکر سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول